Sunday, February 5, 2023

آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

آواران (92 نیوز) بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی لاشیں سول اسپتال آواران منتقل کردی گئیں۔ ہلاک افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف حملوں میں ملوث تھے۔

اس سے ایک روز قبل جت بازار آواران میں حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوا تھا۔