آندھرا پردیش : پانچ برس کا بچہ توہم پرستی کی بھینٹ چڑھ گیا
پوکرو(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک پانچ سالہ بچے کوتوہم پرستی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا پچیس سالہ شخص نے پہلے بچے کا گلا کاٹا اور بعدمیں خون اپنے گھر میں چھڑک دیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں ایک شخص نے توہم پرستی اور جہالت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا بھارتی ریاست آندھراپردیش کے گاؤں پوکرو میں پانچ سالہ بچے کی ،بَلی ،پیش کی گئی ،پچیس سالہ نوجوان نے اس کمسن کو اس وقت اٹھایا جب وہ سکول سے واپسی کے بعد دوسرے بچوں کے ساتھ گھرکے باہر کھیل رہا تھا ،بچے کو گھر لے جاکراس کا گلا کاٹا اور پھر اس کا خون گھر میں چھڑک دیا۔
والدین کو بچے کی لاش ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچے کے اس اندوہناک قتل کے بعد گاؤں والوں نے ایک مشتبہ شخص کوتشددکے بعد آگ لگادی ہے ۔
پولیس کے مطابق اس شخص کا ستر فیصد حصہ جل چکا ہے اور اسےاسپتال داخل کرایا گیا ہے ۔