Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آندرے رسل نے کیربینئز پریمیر لیگ کی تیز ترین سنچری داغ ڈالی

آندرے رسل نے کیربینئز پریمیر لیگ کی تیز ترین سنچری داغ ڈالی
August 11, 2018
دبئی ( 92 نیوز) آندرے رسل نے کیربینئز پریمیر لیگ کی تیز ترین سنچری داغ دی ۔آندرے رسل نے یہ کارنامہ 40  گیندوں پر 100 رنز  بنا کر اعزاز اپنے نام کیا۔ ویسٹ انڈین بلے باز کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت جمائیکا  تلاائیوز نے  ٹرینبگو نائٹ رائیڈرز کیخلاف چار وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ رسل نے صرف 49 گیندوں پر 121 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 13 چھکے اور  چھ  چوکے بھی شامل تھے ۔ آل راؤنڈر نے عمدہ بیٹنگ کیساتھ بولنگ میں بھی  کمال مہارت دکھائی اور شاندار ہیٹرک کرتے ہوئے تین اہم بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ شہرہ آفاق کرکٹر کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت جمائیکا تلاائیوز  نے ٹرنبیگونائٹ رائیڈرز کیخلاف چار وکٹوں سے  فتح کا جھنڈا گاڑا۔