آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کی دونوں بیگمات، دونوں بیٹیاں طلب

سکھر (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے رہنماء پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی دونوں بیگمات اور دونوں بیٹوں کو طلب کرلیا۔
خورشید شاہ کی بیٹی اور داماد صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کو بھی طلب کرلیا گیا، نیب نے تمام افراد کو 5 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
نیب ذرائع کے مطابق تمام افراد کو بینک ٹرانزیکشن کی معلومات کیلئے طلب کیا گیا ہے، خورشید شاہ اور اہلخانہ سمیت 18 افراد پر 1 ارب 23 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر ہے۔
