Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی
August 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت میں عدالت نے استغاثہ کے مزید تین گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔ اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔ اس موقع پراستغاثہ کے گواہ فیصل شہزاد کی جانب سے اکاونٹس اور چیک کی تفصیلات پیش کی گئی اور بیان قلمبند کرایا گیا۔ وکیل قاضی مصباح نے گواہ سے سوال کیا کہ دی گئی ٹرانزیکشن کی تفصیلات کیا آپ نے خود تیار کیں؟جس پر استغاثہ کے گواہ فیصل شہزاد نے موقف اپنایا کہ ٹرانزیکشن کی تفصیلات خود تیارنہیں کیں۔ احتساب عدالت نے استغاثہ کے مزید تین گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔