Wednesday, September 28, 2022

آمدن سے زائد اثاثہ جات، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

آمدن سے زائد اثاثہ جات، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
September 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیئرمین اور ڈی جی نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی۔

جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 16 ستمبر کو سماعت کرے گا۔