Saturday, July 27, 2024

ننکانہ ، آل پنجاب گھوڑا ناچ کے مقابلے ، یوسف خان کا گھوڑا فاتح قرار

ننکانہ ، آل پنجاب گھوڑا ناچ کے مقابلے ، یوسف خان کا گھوڑا فاتح قرار
February 14, 2018

ننکانہ صاحب (92 نیوز) ننکانہ صاحب کے علاقہ جھنگڑ لعل میں ہونے والے آل پنجاب گھوڑا ناچ کے مقابلے بہاول نگر کے یوسف خاں لکھویرا کے گھوڑے نے جیت لئے۔ جھنگ کے چوہدری شمس الحسن کے گھوڑے نے دوسری اور تاندیانوالہ کے پیر گوشے شاہ کے گھوڑے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈھول کی تھاپ پر اچھلتے کودتے اورمستانی چال چلتے، گھوڑوں کا مقابلہ رقص ننکانہ صاحب کے علاقہ جھنگڑ لعل میں منعقد کیا گیا۔

ننکانہ میں دو روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں پنجاب بھر سے 150 گھوڑوں نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے گھوڑوں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا جنہوں نے ڈھول کی تھاپ اورمختلف دھنوں پر رقص کر کے سماں باندھ دیا اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

پوزیشن حاصل کرنے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گھوڑوں کے مالکان میں انعامات تقسیم کئے گئے۔