Sunday, September 25, 2022

آل پاکستان مقابلہ حسن نعت!! ! 92 نیوز میزبان ....آپ بنیں مہمان

آل پاکستان مقابلہ حسن نعت!! ! 92 نیوز میزبان ....آپ بنیں مہمان
لاہور (92نیوز) 92 نیوز لا رہا ہے ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے سلسلے میں اپنے دیکھنے والوں کے لیے آل پاکستان مقابلہ حسن نعت۔ اس مقابلے میں شرکت کے لیے آڈیشنز تیس نومبر سے شروع ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق 92 نیوز کا ایک اور اعزاز ‘اپنے دیکھنے والوں کےلئے ایک اور قابل تحسین اقدام‘ جی ہاں 92 نیوز پر ہوگا آل پاکستان مقابلہ نعت۔ ملک کے مختلف شہروں میں ایڈیشنز ہونگے۔ تیس نومبر کو پہلے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان‘ گوجرانوالہ اور پشاور میں آڈیشنز ہونگے۔ یکم دسمبر بروز منگل کو دوسرا مرحلہ کراچی‘ اسلام آباد‘ حیدرآباد، رحیم یار خان، سرگودھا اور سیالکوٹ میں ہوگا۔ تیسرا اور آخری مرحلہ دو دسمبر کو لاہور‘ کوئٹہ اور سکھر میں ہوگا۔ حصہ لینے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے 92 نیوز کے قریبی دفاتر میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ آل پاکستان مقابلہ نعت کی حد عمر اٹھارہ سال سے 29سال مقرر کی گئی ہے۔