Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آل پاکستان سکیورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے 70رکنی وفد کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آل پاکستان سکیورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے 70رکنی وفد کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
March 20, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کہ موجودہ آپریشن معیاد اور رفتار کی قید سے آزاد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے۔ بریگیڈیئر رشید ملک کی سربراہی میں آل پاکستان سکیورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے ستر رکنی وفد نے رینجرز ہیڈکوارٹر  سندھ کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے وفد کا استقبال کیا اور امن وامان ورینجرز آپریشن سے متعلق وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رینجرز آپریشن کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ رینجرز کا مشن صرف جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی وسیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کو اپنی صفوں میں پناہ نہ دیں۔ ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ موجودہ آپریشن معیاد اور رفتار کی قید سے آزاد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کراچی میں کام کرنیوالی سکیورٹی کمپنیز کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو مشکل حالات میں بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کمپنیز بھی اپنی سطح پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ معلومات شیئر کریں گی جس کیلئے پاکستان رینجرز سندھ کی سطح پر لائحہ عمل واضح کیا جائیگا۔ برگیڈیئر رشید ملک اور شرکا نے رینجرز کی جانب سے کراچی میں امن وامان کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آپریشن اسی جذبے اور شدت  کے ساتھ جاری رہے گا۔