Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آل پاکستان جشن سبی 2015ءانوی ٹیشن شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

آل پاکستان جشن سبی 2015ءانوی ٹیشن شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر
May 4, 2015
سبی (92نیوز) آل پاکستان جشن سبی 2015ءانوی ٹیشن شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد جر گہ ہا ل سبی میں کیا گیا جس میں سندھ، پنجاب، کے پی کے کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی سما جی کا رکن میرامیرمحمدمری تھے جنہوں نے آل پا کستان جشن سبی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اورٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 10 ہزار روپے کا اعلان کیا جبکہ جشن سبی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ سبی سک سکاو¿ ٹس کر نل سید احسن رضا زیدی تھے۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی اور چیف آرگنا ئزٹورنامنٹ حاجی عبدالکریم لو نی، ایکسین ایری گیشن اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ فائنل میچ شروع ہو تے ہی دونوں ٹیموں پنوعاقل اور احمدکلب چکوال نے اپنے اپنے جو ہر دکھائے جنہیں شائقین نے خوب سراہا۔ پنوعاقل ٹیم نے کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے میچ اپنے نام کر لیا اور آخر میں مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے درمیان انعامات تقسیم کئے۔ اس مو قع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ شوٹنگ بال کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔