Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  آل پاکستان انجمن تاجران خالدپرویزگروپ کا5اگست کوملک گیرہڑتال کااعلان

   آل پاکستان انجمن تاجران خالدپرویزگروپ کا5اگست کوملک گیرہڑتال کااعلان
July 28, 2015
لاہور(92نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران خالدپرویزگروپ نےپانچ اگست کوملک گیرہڑتال کااعلان کردیا کہتےہیں حکومت کےساتھ مزیدمذاکرات نہیں ہونگے،ٹیکس کی واپسی ہی ہڑتال کوموخرکریگی۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکےایک نجی شادی ہال میں آل پاکستان انجمن تاجران کاتاجرکنونشن منعقدہوا جس میں ملک بھرسے نمائندوں نے شرکت کی اس کنونشن میں شریک کراچی تاجر اتحاد کےصدرعتیق میرکاکہناتھاکہ ودہولڈنگ ٹیکس معشیت کےلیےموت ہے،حکومت کےبس میں ہوتووہ موت پر بھی ٹیکس لگادے۔ اگرحکومت اپنےنااہل مشیروں کے مشوروں پرچلتی رہی تواسےنقصان ہوگا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کےصدرخالدپرویزنےاس موقع پراعلان کیاکہ حکومت مذاکرات کےلیےکسی کونہ بھجوائے بلکہ ٹیکس کی واپسی ہی ان کی ہڑتال کو موخر کر سکتی ہے پانچ اگست کوملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ کنونشن میں شریک تاجروں کاکہناتھاکہ حکومت ٹیکس کومکمل طورپرواپس لے، حکمرانوں کی جانب سےہڑتال موخرکرنےکامطالبہ ماناہےنہ مانیں گے۔