Sunday, October 2, 2022

آل شریف کی کرپشن کی دم پر پاؤں رکھا تو پنجاب کارڈ استعمال کرنا شروع کردیا، فیاض الحسن چوہان

آل شریف کی کرپشن کی دم پر پاؤں رکھا تو پنجاب کارڈ استعمال کرنا شروع کردیا، فیاض الحسن چوہان

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آل شریف کی کرپشن کی دم پر پاؤں رکھا تو پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کردیا، پگ کے نیچے سارے ٹھگ ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  آل شریف کی کرپشن کی دم پر عدالتی اور احتسابی اداروں نے پاؤں رکھا تو حقیقت کھل کر سامنے آ گئی، قومی پارٹی کی دعویدار ن لیگ نے پگ کی صورت میں پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا، حقیقت یہ ہے کہ پگ کے نیچے سارے ن لیگی ٹھگ ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  مسلم لیگ ن میں اندرونی دھڑے بازی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے، شہباز شریف کی گرفتاری پر پگ پہن کر خوشی کا اظہار کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے، ملکی سیاست میں عصبیت اور صوبائیت کا کارڈ کسی کو نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔