Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آل شریف اور آل زرداری ملکی سیاست کے ٹی ٹی ماسٹرز کا اعزاز رکھتے ہیں، فیاض چوہان

آل شریف اور آل زرداری ملکی سیاست کے ٹی ٹی ماسٹرز کا اعزاز رکھتے ہیں، فیاض چوہان
May 15, 2020
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا  ہے کہ آل شریف اور آل زرداری پاکستان کی سیاست کے ٹی ٹی ماسٹرز کا اعزاز رکھتے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ ن لیگ "چور مچائے شور" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،آل شریف اور آل زرداری پاکستان کی سیاست کے ٹی ٹی ماسٹرز کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے تیئیس جعلی فرنٹ کمپنیوں اور ٹی ٹی کے ذریعے اپنے بیوی بچوں اور خاندان کو نوازا۔ان جعلی کمپنیوں کو خاندان، رشتے داروں اور شریف خاندان کے ذاتی ملازمین کے ذریعے چلایا جاتا رہا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ان 23 جعلی کمپنیوں اور ٹی ٹی کے ذریعے 17.5 ارب کی ٹرانزیکشنز کیں۔ شہباز شریف قوم کو بتائیں جی این سی اور مسرور انور وغیرہ سے انکا کیا تعلق بنتا ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات نے کہاکہ کرپشن سے ملک کی جڑیں کھوکھلے کرنے والوں کو احتساب نے حواس باختہ کر دیا ہے۔