کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں جاری لاک ڈاون کے حوالے سے آل سٹی تاجر اتحاد کے وفد کی مفتی منیب الرحمن سے دارالعلوم نعیمیہ میں ملاقات ہوئی ، مفتی منیب الرحمن نے تاجروں کوصبرکرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ تاجروں کی بات سنیں۔
کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن سے تاجروں کےصبرکا پیمانہ لبریز ہوگیا ، آل سٹی تاجر اتحاد کےوفد نےمفتی منیب الرحمان سے ملاقات کی ، لاک ڈاؤن کی وجہ سےہونے والی مشکلات سےآگاہ کیا۔
مفتی منیب الرحمان نے انہیں تسلی دی کہا کہ صبرکریں وزیر اعلیٰ سندھ سےبھی اپیل کی کہ وہ تاجروں کےمشکلات کو سمجھیں ، تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ بھی ایس او پیزکے تحت کاروبار کرنا چاہتےہیں۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ رمضان المبار ک میں مساجد میں عبادات کےلئے ایس اوپیز پر عمل کیاجائےگا ، انہوں نے مساجد میں اجتماعی افطار کے اہتمام سے بھی منع کردیا ۔