Tuesday, September 27, 2022

آل راؤنڈر محمدحفیظ نے پریس کانفرنس منسوخ کردی

آل راؤنڈر محمدحفیظ نے پریس کانفرنس منسوخ کردی
لاہور ( 92 نیوز) محمدحفیظ نے پریس کانفرنس منسوخ کردی، سینٹرل کنٹریکٹ کے باعث اسٹار آل راؤنڈر کو پی سی بی نے پریس کانفرنس سے روک دیا۔ قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ان کے بارے میں منفی خبریں گردش کر رہی ہیں ، پی سی بی کیساتھ ان کا کوئی اختلاف نہیں ۔ محمد حفیظ پریس کانفرنس کے لیے آئے مگر لب کشائی کیے بغیر ہی چل دیے،قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں  پچھلے کچھ دنوں  سے منفی خبریں چل رہی ہیں  انہیں کلیئر کرنے آیا ہوں ۔ محمدحفیظ کا مزیدکہنا تھا میرا پی سی بی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں اور ٹیم کے لیے پرفارمنس دیتا رہوں گا۔ آل راؤنڈ ر نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  کہ میڈیا نے  میری سچائی سنی اور میرے فینز کو میرا موقف کلیئر کرنے میں مدد دی ۔ محمد حفیظ نے گزشتہ روز ایشیا کپ کے اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر پی سی بی  کو تحفظات سے  بھرا خط لکھا تھا ۔