Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

آل راؤنڈر محمد حفیظ اور ویمن کرکٹرجویریہ خان بھارت روانہ

آل راؤنڈر محمد حفیظ اور ویمن کرکٹرجویریہ خان بھارت روانہ
April 9, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور پاکستانی ویمن کرکٹر جویریہ خان باؤلنگ ایکشن کا تجزیہ کرانے بھارت روانہ  ہو گئے  ۔ محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ  کل چنائے کی بایومکینکس لیب میں ہوگا۔ محمد حفیظ باوٴلنگ ایکشن کے ری اسسمنٹ کیلئے لاہورسے براستہ دبئی بھارت روانہ ہوئے ہیں۔ قومی آل راؤنڈر  کا باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ جمعرات کوآئی سی سی حکام کی زیرنگرانی چنائے کی سری رام چندرا یونیورسٹی میں ہوگا، ٹیسٹ کی رپورٹ دوہفتے میں جاری کی جائے گی ۔ دوسری جانب  جویریہ خان  بھی باولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے بھارت روانہ ہوچکی ہیں۔