آل بلیکس رگبی کے عالمی چیمپئن بن گئے

لندن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے رگبی کے عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ آل بلیکس نے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کا فائنل میچ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے آسٹریلیا کو سترہ کے مقابلے میں چونتیس پوائنٹس سے شکست دے دی۔
اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم اس اعزاز کو تیسری بار اپنے نام کرنے اور ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔