Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آف شورکمپنی بنانا جرم نہیں‘ برطانیہ میں ہر دوسری کمپنی آف شور ہے : حسین نواز

آف شورکمپنی بنانا جرم نہیں‘ برطانیہ میں ہر دوسری کمپنی آف شور ہے : حسین نواز
April 4, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پاناما لیکس کی تردید کر دی۔ کہتے ہیں کہ واویلا کرنے والوں کو بس بہانہ چاہیے، ان کی صرف ایک آف شورکمپنی ہے۔ مریم نوازکا کسی کمپنی میں کوئی آف شور نہیں۔ وہ اپنے کاروبارکے بارے میں خود جواب دیں گے، ن لیگ کے کسی رہنما کو بولنے کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ناصرف الزامات کو مسترد کر دیا بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کرپشن ثابت کرنے کا چیلنج بھی دے دیا۔ نائنٹی ٹونیوزکے پروگرام ”ہم دیکھیں گے“ میں اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیکس میں کہیں بھی یہ الزام نہیں لگایاگیا کہ یہ پیسہ کرپشن کا ہے۔ حسین نوازنے اپنی بہن مریم نواز کے حوالے سے وضاحت دی کہ ان کا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں، وہ صرف ٹرسٹی ہیں۔ وزیراعظم کے صاحب زادے نے کرپشن کے الزامات ثابت کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کھلا چیلنج بھی دے دیا۔ حسین نوازنے ن لیگ کے رہنماوں کو ان کے کاروبار کے حوالے سے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے منع کردیا اور کہا کہ ان سے کہا جائے توہی بولیں۔ وزیراعظم نوازشریف کے بڑے صاحب زادے نے واضح کیا کہ آف شورکمپنی بنانا کوئی جرم نہیں۔ برطانیہ میں ہر دوسری کمپنی اسی طرح کام کررہی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کیلئے کہیں توروٹی کمانا ہے، پاکستان میں کاروبارکرتے تب بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا۔ کوئی کرپشن نہیں کی۔ خود کورضاکارانہ طورپرتحقیقات کیلئے پیش کرتا ہوں۔