Sunday, September 25, 2022

آفریدی کی شاندار پرفارمنس، ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا

آفریدی کی شاندار پرفارمنس، ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا

ڈھاکا (92 نیوز) بنگلا دیش پریمیئر لیگ  فیصلہ کن مرحلے میں داخل ،شاہد آفریدی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ڈھاکا ڈائنا مائیٹس نے  فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔  

ڈھاکا ڈائنا میٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو اکانوے رنز بنائے،، ایون لوئس 47 رنز کیساتھ نمایاں رہے ،شاہد آفریدی نے تیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں چار چھکے شامل تھے۔  

 جواب میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پچپن پر آدھی اور اٹھارہویں اوور تک پوری ٹیم چھانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کپتان  تمیم اقبال 31 رنز پر پویلین لوٹے،آٹھ بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو پائے ،شعیب ملک صرف سات رنز بنا سکے، شاہد آفریدی نے تین شکار کیے۔

پچانوے رنز کی زبردست کامیابی اور فائنل میں رسائی میں اہم کردار ادا کرنے پر شاہد آفریدی مین آف دی قرار پائے۔