Wednesday, October 5, 2022

آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مارچ تک توسیع

آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مارچ تک توسیع
کراچی ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں  21  مارچ تک توسیع کر دی گئی ۔ عدالت نے نیب حکام کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ آغا سراج درانی  کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ گرفتاری غیرقانونی ہے ، رہا کیا جائے ،جب قانونی تقاضے پورے ہوں گے تو گرفتار کرلیا جائے۔