Tuesday, January 31, 2023

آغا سراج درانی کو 23 دسمبرتک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

آغا سراج درانی کو 23 دسمبرتک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
December 6, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کو 23 دسمبرتک عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد کردی تھی، ریفرنس کی سماعت تک جیل بھیج دیں۔

آغا سراج درانی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے خود نیب کو سرنڈر کیا ہے۔

واضح رہے کہ آغا سراج درانی کو 3 دسمبر کو سپریم کورٹ احاطہ سے نیب راولپنڈی نے حراست میں لے لیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیدیا تھا۔