آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات ، ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو طلب کرلیا
نواب شاہ ( 92 نیوز) نواب شاہ میں آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے ۔درخواست گزار نے کہا کہ آصف زرداری نے زرعی زمین خریدی مگر لگان ادا نہیں کیا ۔
حلقہ این اے213 کے ریٹرننگ افسر نے آصف علی زرداری کو 18جون کو طلب کرلیا۔
دوسری جانب وسطی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کیلئے آصف زرداری نے پنجاب کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے ۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ اور جنرل سیکریٹری چودھری منظور بھی شامل ہونگے۔