Sunday, September 25, 2022

آصف علی زرداری کا قائم علی شاہ کو وزارت اعلی سے ہٹانے سے انکار

آصف علی زرداری کا قائم علی شاہ کو وزارت اعلی سے ہٹانے سے انکار
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے وزیراعلیٰ کوہٹانے سے انکارکردیا، کہتے ہیں کہ صوبے میں گورنرراج لگانا آسان نہیں، عمران خان کے تھرڈامپائرکی موجودگی میں حکومت بنائی،اب بھی انہیں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی خوف نہیں۔ زرداری ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا، دوہزارتیرہ  کے الیکشن کےنتائج تحفظات کے باوجود جمہوریت کی خاطرتسلیم کئے۔ کورکمانڈرکراچی کا بیان ان کی جارحانہ ٹریننگ کے مطابق ہے اقتصادی راہداری منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے سابق صدر نے  دعویٰ کیا کہ وہ  راہداری  پر تمام سیاسی جماعتوں کوایک صفحے پر اکٹھا کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا اکیلے کچھ نہیں کرسکتے وہ کسی کےاشارے پر ناچ رہے ہیں بلاول بھٹوجلدپاکستان میں ہوں گے۔