Thursday, October 6, 2022

آصف علی زرداری نے نواز شریف سے ملنے سے انکار کر دیا

آصف علی زرداری نے نواز شریف سے ملنے سے انکار کر دیا

کراچی (92 نیوز ) سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کی ملنے کی خواہش کو رد کرتے ہوئے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ آصف علی زرداری نے سیاسی صورتحال پر غور کیلئے آج شام اہم اجلاس طلب کرلیا۔ دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کو نواز شریف سے خطرہ ہے ۔ نواز شریف مفادات سے ہٹ کر ملک کا سوچیں ۔ سابق وزیر اعظم جمہوریت کیخلاف ہرسازش میں شریک رہے ہیں ۔
مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کل آصف علی زرداری کی جانب مفاہمت کا ہاتھ بڑھایا مگر اس بار آصف زرداری نوازشریف کوجادوکی جھپی دینےکوتیار نہیں ہیں م فاہمت کے جادوگر آصف علی زرداری نے ملاقات سے ہی انکار کردیا ۔
آصف علی زرداری نے نہ صرف نوازشریف کے ساتھ ملاقات سے انکار کیا بلکہ پیپلزپارٹی نےسیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ ہی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ صرف پارلیمانی امور پر مشروط تعاون جاری رکھے گی۔