Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آصف علی زرداری خراب طبیعت کے باعث احتساب عدالت پیش نہ ہوئے، پیپلزپارٹی کے کارکن پولیس سے الجھ پڑے، سابق صدر کے حق میں نعرے بازی

آصف علی زرداری خراب طبیعت کے باعث احتساب عدالت پیش نہ ہوئے، پیپلزپارٹی کے کارکن پولیس سے الجھ پڑے، سابق صدر کے حق میں نعرے بازی
May 5, 2015
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری آج پیش نہیں ہوئے جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے جس بنا پر وہ آج عدالت نہیں آ رہے، اگلی پیشی کو ان کی آمد متوقع ہے۔ دریں اثنا احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کی سکیورٹی کےلئے جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات تھے اور کچہری اور احاطہ عدالت کی بم ڈسپوذل سکواڈ سے سرچنگ کرائی گئی تھی جبکہ پولیس نے کچہری کی پارکنگ بھی خالی کرا لی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس نے کہا کہ موجودہ سکیورٹی حالات اور سابق صدر کے پروٹوکول کے باعث سکیورٹی کے انتظامات کیے جا رہے تھے۔ دوسری جانب آصف علی زرداری تو عدالت پیش نہ ہوئے مگر پیپلزپارٹی کے کارکن پولیس سے الجھ پڑے۔ اس موقع پر کارکن آصف علی زرداری کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔