Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے

آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے
June 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے۔ آصف زرداری، سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر اسپیکر قومی اسمبلی نے جاری کیے۔ آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ جو چل رہا ہے یہ جمہوریت اور قومی اسمبلی کی توہین ہے ، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔ دوسری طرف اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کسی طریقے سے بھی کوئی ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے،نیب کی جانب سے اس طرح کا اقدام کا جواز نہیں بنتا،اپنی پارٹی اور اپوزیشن کی طرف سے گزارش ہے کہ آصف زرداری کے پروڈکشن جاری کرکے ماضی کی روایات کو برقرار رکھیں۔ شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر سے کہا کہ  میرے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے آپ نے ہاؤس کا قد بڑھایا، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کرکے اپوزیشن کو شکریہ کا موقع دیں، تاخیر سےکام نہ لیا جائے، امید ہے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے جائیں گے۔