Sunday, September 25, 2022

آصف زرداری کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کو رہائی مل گئی

آصف زرداری کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کو رہائی مل گئی
حیدر آباد ( 92 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کو رہائی مل گئی ۔ حیدر آباد ہائیکورٹ بینچ نے اسماعیل ڈاہری کی  ضمانت منظور کر لی جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ اسماعیل ڈاہری کو چند ماہ قبل رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ اسماعیل ڈاہری نے گرفتاری کیخلاف حیدر آباد ہائیکورٹ  بینچ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔