آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب اب تک 33 ارب وصول کر چکا ، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب اب تک 33 ارب وصول کر چکا ہے۔
فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا اصل مقدمہ 5 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ عوام اس وصولی سے اندازہ لگا لیں سابق حکمرانوں نے سندھ اور ملک کو کیسے لوٹا ہے۔
آصف زرداری کے
جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی ہے اور یہ
تقریباً 200 ملین ڈالر بنتے ہیں اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے اس
وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور
حکمرانوں نے سندہ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے