Sunday, December 4, 2022

نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب نے آصف علی زرداری کو  ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری  کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے  اور گرفتاری کی اجازت ملنے کے بعد نیب کی ٹیم زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچی جہاں سے  سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کر کے  نیب آفس میں منتقل کر دیا گیا۔ نیب کی ٹیمیں سابق صدر کی گرفتاری کے لئے زرداری ہاؤس پہنچیں جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے مزاحمت کی ، بعد ازاں پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نیب ٹیموں کو اندر لے گئے ۔ نیب کو گرفتاری دینے سے قبل جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب  آصف زرداری  نے اپنی صاحبزادی آصفہ زرداری کے گلے  لگا کر  پیار کیا ۔ بلاول بھٹو اور آصفہ ، آصف زرداری کو  نیب کی گاڑی تک چھوڑنے آئے جب کہ  گاڑی میں سوار ہونے کے بعد بلاول بھٹو نے اپنےو الد کے  رخسار پر بوسہ دیا۔