Tuesday, September 17, 2024

آصف زرداری کی پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت

آصف زرداری کی پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت
October 10, 2015
کراچی (92نیوز) آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے دیپالپور میں پیپلز پارٹی کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یونین کونسل دیپالپور میں پیپلز پارٹی کے نامزد چیئرمین اسلم چناعظمت اور امین کا قتل انتخابی عمل میں خوف اور دہشت پھیلانے کے مترادف ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔