Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری کی وطن واپسی سے مخالفین پریشان ہیں: وزیراعلی سندھ

آصف زرداری کی وطن واپسی سے مخالفین پریشان ہیں: وزیراعلی سندھ
December 25, 2016

کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سیاسی مخالفین پر وار۔ کہتے ہیں آئی جی سندھ چھٹی پر جاتے ہیں تو وہ سب کو نظر آتا ہے لیکن ملک کا بغیر وزیرخارجہ کے چلنا کسی کو نظر نہیں آتا۔ آصف زرداری کی وطن واپسی سےمخالفین کو تکلیف ہے۔ انہوں نے کہاآج بابائے قوم کی 140 ویں سالگرہ ہے، قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔

بابائے قوم کے اصولوں پر عمل کرنے سے ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا میئر کواختیار دینا ان کے بس میں نہیں۔ اختیارات کا رونا رونے کے بجائے کام  کرنا چاہیے، وہ ساتھ دیں گے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ 2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہو گی۔ وہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔