Tuesday, September 17, 2024

آصف زرداری کی موجودگی تک پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہوں گا ، حبیب جان بلوچ

آصف زرداری کی موجودگی تک پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہوں گا ، حبیب جان بلوچ
June 4, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی لیاری کے باغی رہنماء حبیب جان بلوچ لندن سے کراچی پہنچ گئے اور آصف علی زرداری پر خوب تنقید کے نشتر برسائے۔ انہوں نے کہا وہ لیاری سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کراچی آئے ہیں، لیکن آصف زرداری کی موجودگی تک پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہونگے۔ پیپلزپارٹی لیاری کے باغی رہنماء حبیب جان بلوچ نے بلاول بھٹو کو آصف زرداری کیخلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش بھی کر ڈالی ۔ باغی جیالے نے پی ٹی آئی اور پیرپگاڑا سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کے اشارے بھی دے ۔ حبیب بلوچ نے پُرانے ساتھی عزیر بلوچ کا مقدمہ لڑنے کی حامی بھی بھر لی ۔ پیپلزپارٹی کے سابق جیالے نے کہا وہ برطانوی شہریت چھوڑ کر واپس آئے ہیں ۔ حبیب جان بلوچ لیاری آپریشن کے دوران فرار ہو گئے تھے، اوران کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل ہے ۔