آصف زرداری کی طبیعت پھر ناساز، اسپتال منتقل

کراچی (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت پھر ناساز ہو گئی ،ذرائع کے مطابق انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو کئی روز سے بلند فشار خون اور ذیابیطس کی شکایت تھی، ڈاکٹروں کی ٹیم معائنے کیلئے بلاول ہاؤس پہنچی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔