Wednesday, December 7, 2022

آصف زرداری کی طبیعت ناساز،دل کی تکلیف کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر

آصف زرداری کی طبیعت ناساز،دل کی تکلیف کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر
راولپنڈی ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم نوازشریف کےبعد سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی، دل کی تکلیف  کے باعث زرداری چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بھی تشویشناک ہوگئی، دل کی تکلیف میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے کے لئے دل کے پاس آلہ لگایا گیا ہے۔ سابق صدرکی  کچھ دنوں سے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوا ہے ،  ہاتھوں میں کپکپاہٹ بھی بڑھنے لگی ہے ،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دل کی تکلیف کی وجہ سے آصف علی زرداری کی کمزوری بڑھنے لگی ہے۔