Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری کی اچانک دبئی روانگی کئی سوالات کھڑے ہو گئے

آصف زرداری کی اچانک دبئی روانگی کئی سوالات کھڑے ہو گئے
July 9, 2017

کراچی (92نیوز)مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری بیمار یا کچھ اوران کی اچانک دبئی روانگی نے کئی سوالات کو جنم دیدیا۔ سیاسی حلقوں میں بھی چہ میگوئیاں شروع  ہوگئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی ماحول گرم ہے، ان حالات میں ان کا دبئی جانا کافی اہمیت کاحامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی  پارلیمنٹیرین کے صدرآصف علی زرداری شدید علیل ہو گئے اور علاج کے لیے دبئی چلے گئے۔ ان کی اچانک دبئی روانگی کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ آصف علی زردای کو اچانک کونسی بیماری لاحق ہوگئی؟ ۔ ان کا پاکستان میں کوئی میڈیکل چیک اپ بھی نہیں ہوا۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان نے ان کی بیماری سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی ماحول کافی گرم ہے ، پانامہ کیس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی حتمی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع ہونے والی ہے۔ ایسے میں آصف علی زرداری کا اچانک دبئی جانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع ہونے کے بعد سیاسی منظر نامے میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ سیاسی ہلچل میں حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں ۔؟ اس صورتحال میں آصف زرداری کا دبئی جانا کافی اہمیت کا حامل ہے۔ آصف  علی زرداری دبئی میں بیٹھ کر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں ۔ بادی النظر میں چند روز قبل آصف علی زرداری اچھے بھلے جلسے کررہے تھے ، بیماری کا بہانہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ زرداری کی روایت رہی ہے کہ جب بھی سیاسی ہلچل ہوتی ہے تو وہ دبئی کو اپنا مرکز بنا لیتے ہیں۔