Tuesday, December 6, 2022

آصف زرداری کی احتساب عدالت پیشی ، جیالوں کی بہت کم تعداد پہنچی ‏

آصف زرداری کی احتساب عدالت پیشی ، جیالوں کی بہت کم تعداد پہنچی ‏

راولپنڈی ( 92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیشی کے موقع پر جیالوں کی بڑی کم تعداد احتساب عدالت پہنچی ۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کی احتساب عدالت آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے  ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے خواتین سمیت پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ۔

پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگائے تو خاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

آصف زرداری  کی ہدایت پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتساب عدالت کا رخ نہیں کیا  تاہم پولیس سے تلخ کلامی پر دو خواتین کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

 رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے مقدمے کی منتقلی پر پھر سوالات اٹھا دئیے جبکہ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت  ڈری ہوئی  ہے ۔ پانچ افراد کے لیے پانچ ہزار اہلکار تعنیات کر دیے گئے ہیں ،پیپلز پارٹی اگر دھرنا دینے آگئی تو حکومت کے لیےمشکل ہو جائے گی۔

سکیورٹی حکام نے آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک اور لطیف کھوسہ کی گاڑی  کو احتساب عدالت کے داخلی دروازے تک لے جانے سے روک دیا ۔ جس پر لطیف کھوسہ برہم ہو گئے۔