Sunday, February 25, 2024

آصف زرداری کو رہائی ملنا اچھی بات ہے ، شیخ رشید

آصف زرداری کو رہائی ملنا اچھی بات ہے ، شیخ رشید
December 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا آصف زرداری کو رہائی ملنا اچھی بات ہے۔ شیخ رشید نے پیشگوئی کر دی کہ پیپلزپارٹی کے قائدین پلی بارگین کی طرف جا رہے ہیں۔ پاکستان میں بہت سے پیسے آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی عوام کو مہنگائی سمیت تمام مسائل سے نکالیں گے۔ الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ یہ کس قسم کا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں؟ شیخ رشید بولے موجودہ حالات میں ٹینشن کم کرنا ہو گی۔ اپوزیشن ذمہ دارانہ بیان دے۔ قبل ازیں وزیر ریلوے نے کہا کہ زرداری کی کل ضمانت ہوئی ہے  ، اگر پلی بار گین نہ ہوئی تو بلاول کی سیاست فارغ ہو جائے گی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں  22 کروڑ عوام نے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کیا ، ہندوستان میں جو قانون پاس کروایا جارہا ہے مسلم کش ہے ، بھارت اک ہندو سٹیٹ بنتی جارہی ہے جہاں  مسلمانوں کو دسویں درجہ کا شہری بھی تسلیم نہیں کیا جارہا ۔