Tuesday, November 29, 2022

آصف زرداری کو ان کی کرپشن لے کر بیٹھ گئی : عمران خان

آصف زرداری کو ان کی کرپشن لے کر بیٹھ گئی : عمران خان
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق صدر زرداری کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زدرداری کو نہ تو نواز شریف اور نہ ہی فوج نے جیل میں ڈالا، انہیں انکی کرپشن لے کر بیٹھ گئی ہے۔ انکوائری کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری کے متنازع بیان پر کہا کہ زرداری صاحب کرپشن کو چھپانے کیلئے جمہوریت کے پھیچھے نہ چھپیں ۔