آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جب میں مشکل میں تھا تو نواز شریف ملنے سے بھی انکاری ہوگئے

لاہور (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جب میں مشکل میں تھا تو نواز شریف نے غیرسیاسی قوتوں کو خوش کرنےکیلئے مجھے بھائی کی تعزیت کے لئے آنے سےمنع کر دیا اور ملنے سے بھی انکاری ہوگئے۔
ان کاکہناتھا میں بطور صدر وزیراعظم نواز شریف سے حلف نہ لیتا تو ملک میں بحران پیدا ہو جاتا۔
نواز شریف تو مشرف سے ڈیل کر کے ملک سے باہر چلے گئے جیل میں نے کاٹی۔
اب نواز شریف عدالت کا فیصلہ مان لیں۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف سے ایک مسکراہٹ کے بدلے بہت سے فوائد لے سکتا تھا۔ لیکن ایسا نہیں کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا نیشنل ڈائیلاگ کی جگہ پارلیمنٹ ہے۔
پیپلز پارٹی نے بھی تو ایک وزیر اعظم کے نااہل ہونےپردوسرا وزیر اعظم بنایا۔
میں نہیں تو جمہوریت بھی نہیں کی سوچ خطرناک ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ رضا ربانی آزاد دانشور اور چیئرمین سینیٹ ہیں،،اعتزازاحسن میری آوازہیں۔ رضا ربانی آزاد دانشور اور چیئرمین سینیٹ ہیں