Thursday, September 29, 2022

آصف زرداری کا نام بغیر ثبوت ای سی ایل میں ڈالا گیا، اعتزاز احسن

آصف زرداری کا نام بغیر ثبوت ای سی ایل میں ڈالا گیا، اعتزاز احسن
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر پارٹی رہنماؤں نے دوہرے معیار اور تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  اعتزاز احسن نے معاملے پر کہا کہ آصف علی زرداری کا نام بغیر کسی ثبوت کے ای سی ایل میں ڈال دیا گای جب کہ  نواز شریف  کا نام نا اہل ہونے کے بعد بھی  ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ  جو کچھ ہو رہا ہے یہ قبل از انتخابات دھاندلی ہے ۔ شیری رحمان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں بلاول کی شہرت کی وجہ سے کچھ لوگوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں ۔