آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کئے جانیکا امکان

اسلام آباد ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نیب نے اپنی تفتیش پر مشتمل ریفرنس کی نقول احتساب عدالت کو فراہم کر دیں، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
تفتیشی افسر محمد علی ابڑو نے ریفرنس کی نقول احتساب عدالت میں پہنچا دیں ، منی لانڈرنگ ریفرنس کی نقول آئندہ سماعت پر ملزمان کو فراہم کی جائیں گی، آئندہ سماعت پر آصف زرداری اور فرالن تالپور پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔