Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آصف زرداری نے نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ کو دبئی طلب کر لیا

آصف زرداری نے نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ کو دبئی طلب کر لیا
July 31, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے نومنتخب وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ دو بڑوں کی ملاقات میں رینجرز اختیارات پر مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے پیر کو امن وامان پر اجلاس بھی طلب کیا ہے۔