Tuesday, October 4, 2022

آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک کو دبئی طلب کر لیا

آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک کو دبئی  طلب کر لیا
  کراچی(92نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک کو دبئی طلب کر لیا رینجرز اختیارات ڈاکٹرعاصم کیس سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہو گی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے معروف قانون دان فاروق ایچ نائیک کو اہم معاملات پر مشاورت کے لئے دبئی طلب کر لیا ہے،جہاں کراچی میں رینجرز اختیارات کے معاملہ پرسندھ اور وفاق کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات پر مشاورت ہو گی،یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ رینجرز اختیارات کے معاملہ پر وفاق کے اقدام کو عدالت میں چیلینج کیا جائے یا نہیں۔ ذ رائع کے مطابق اس اہم مشاورت کے بعد اتوار کے روز بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں  فاروق ایچ نائیک کے مطابق شریک چیئرمین نے انھیں رینجرز اختیارات سمیت دیگر امور پر مشاورت کے لئے دبئی بلوایا  ہے۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ  سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات میں بعض دیگر امور پر بھی مشاورت متوقع ہے۔