Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آصف زرداری نے سندھ کے تین اہم وزراءکو لندن طلب کر لیا

آصف زرداری نے سندھ کے تین اہم وزراءکو لندن طلب کر لیا
March 14, 2016
کراچی (92نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے سندھ کے تین اہم وزراءکو لندن طلب کر لیا۔ پارٹی معاملات اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ طارق مسعود آرائیں سے میڈیا نمائندے کو دھمکیاں دینے پر بھی باز پرس کی جائے گی۔ نائنٹی ٹو نیوز نے طارق مسعود کی کرپشن بے نقاب کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت اور پارٹی کے معاملات پر مشاورت کے لیے تین اہم صوبائی وزراءکو لندن بلا لیا۔ وزراءمیں وزیر کچی آبادی طارق مسعود آرائیں، وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ اور گیان چند ایسرانی شامل ہیں۔ وزراءپارٹی کے شریک چیئرمین کو سندھ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے بعد طارق مسعود آرائیں سے میڈیا کو دی جانے والی دھمکیوں پر باز پرس کریں گے۔ طارق مسعود آرائیں نے نائنٹی ٹو نیوز کے سینئر رپورٹر شاہ ولی اللہ کو دھمکیاں دی تھیں۔