Saturday, July 27, 2024

آصف زرداری نے دونوں ہاتھوں سے ملکی دولت لوٹی ، وزیر اعلیٰ پنجاب

آصف زرداری نے دونوں ہاتھوں سے ملکی دولت لوٹی ، وزیر اعلیٰ پنجاب
February 5, 2018

قصور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور میں زینب کے والدین سے ملاقات کی ۔ پھرسیاسی بات نہ کرنے کے اعلان کے باوجود ایک تیر سے دو سیاسی شکار بھی کئے ۔ عمران خان کو لتاڑا تو آصف زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔
میڈیا سے بات چیت میں شہباز شریف نے کہا کہ قصورمیں زیادتی کا شکار ہونے والی بچیوں کے ورثا سے آنکھ ملانے کی ہمت نہیں ۔
ادھر شہباز شریف نے آصف زرداری اور عمران خان کو ہدف بنائے بغیر اپنی بات کو مکمل نہ سمجھا ۔ انہوں نے کہا کہ اصف زرداری نے قوم کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی ۔
عمران خان نے چار سال لاک ڈاؤن اور دھرنوں میں ضائع کر دیئے ۔ قوم کا مزاج بگاڑنے کی کوشش کی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور میں سی ٹی اسکین مشین کا افتتاح بھی کیا اور چار مزید اضلاع میں بھی ایسی مشنیوں کی تنصیب کاوعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دو سو کلر ڈوپلر مشینیں بھی رورل ہیلتھ مراکز میں لا رہے ہیں ۔