Sunday, January 29, 2023

آصف زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں کامیابی کے لیے بساط بچھا دی

آصف زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں کامیابی کے لیے بساط بچھا دی

لاہور (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیئے۔ آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں کامیابی کے لیے بساط بچھا دی۔

آصف زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کم بیک کے لیے متحرک ہیں اور اینٹی ن لیگ ووٹرز پر توجہ مرکوز کر لی۔ سابق صدر نے سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاستدانوں سے رابطے کیے ہیں۔ پی پی کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے آمادہ ہو گئی ہیں۔

گوجرانولہ ڈویژن، جہلم، جھنگ، اٹک، سیالکوٹ، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے سابق پارلیمنٹرین آئندہ ماہ پیپلزپارٹی جوائن کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قصور، ساہیوال، ملتان، لیہ، میانوالی، خانیوال، راجن پور، صادق آباد ، بہاولپور، بہاولنگر سے بھی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی مضبوط الائنس کے ساتھ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پر عزم ہے۔