Monday, September 26, 2022

آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل،دل کے ٹیسٹ بھی نارمل نہیں

آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل،دل کے ٹیسٹ بھی نارمل نہیں

کراچی ( 92 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ، سابق صدر کواتوار کی سہ پہر طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خود والد کو لے کر اسپتال پہنچے ،   اسپتال میں آصف علی زرداری کے ابتدائی میڈیکل  ٹیسٹ مکمل  کر لئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق  آصف علی زرداری  شوگر اور بلند فشار خون کے عارضے میں مبتلا ہیں  ، دل کے ٹیسٹ بھی نارمل نہیں ۔