Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری سے پاکستان واپس آنے کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی : وزیر داخلہ

آصف زرداری سے پاکستان واپس آنے کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی : وزیر داخلہ
December 24, 2016

 کراچی(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی واپسی میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ وزیراعظم بننے کی کوئی خواہش کا الزام بوگس ہے سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں دوں گا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کاکہنا تھا کہ عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے کسی کےخلاف کوئی سازش نہیں کی 45 سالہ سیاست میں بڑے موقع آئے جب وزیراعظم بن سکتا تھا ایسی کوئی بھی خواہش رکھنے کا الزام بوگس ہے۔

آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سابق صدر کو واپسی پر کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی آج کی تاریخ میں انہیں کسی ڈیل کی ضرورت نہیں۔ رینجرز چھاپے کا آصف علی زرداری کی واپسی سے تعلق نہیں۔ آصف زرداری کیخلاف نہ کوئی ایف آئی آرہے نہ وہ کسی مقد مے میں مطلوب ہیں۔ وزیرداخلہ نے ان کےخلاف پیپلزپارٹی کی شکایتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ان سے ایف آئی اے انکوائریاں جاری رکھنے کی وجہ سے ناراض ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اس لئے ناراض ہیں کہ ان کےخلاف نیب کے ریفرنس کا اپنے بیان میں حوالہ دیا تھا  ۔ وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ تمام انکوائریاں سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کررہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں دوں گا۔