Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری بیمار اور ملکی صورتحال پر سخت پریشان ہیں : رحمان ملک

آصف زرداری بیمار اور ملکی صورتحال پر سخت پریشان ہیں : رحمان ملک
April 20, 2016
لندن (92نیوز) لندن میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سینیٹر رحمان ملک کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ رحمان ملک نے آصف زرداری کو پاناما لیکس اور اس سے پیدا شدہ ملکی صورت حال پر بریفنگ دی۔ بعدازاں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بیمار ہیں اور جونہی ڈاکٹرز اجازت دیں گے وہ وطن واپس آئینگے۔ لندن میں زرداری اور نواز شریف میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا سابق صدر ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت پریشان ہیں۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہر اس قدم کی معاونت کی جائیگی جو یکطرفہ اور سیاسی بنیادوں پر نہ ہو۔ ملک حالت جنگ میں ہے اور اس جنگ میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔