Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت

آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت
February 19, 2021

لاہور (92 نیوز) آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوں میں سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت ہوئی۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر نے نواز شریف سے یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت کرنے کی اپیل کی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف علی کے ذریعے یوسف رضا گیلانی کو جاتی امرا کی بھی دعوت دیدی ہے۔ یوسف رضا گیلانی جلد مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں میں پی ڈی ایم تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال،حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے پر اتفاق بھی ہوا ہے۔